وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

W
Web Desk
8 اپریل، 2026
اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ایران اور امریکا کے درمیان متوقع اہم مذاکرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(اسلام آباد)ضلعی انتظامیہ کے مطابق 9 اور 10 اپریل (جمعرات اور جمعہ) کو اسلام آباد کی حدود میں سرکاری تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے تعطیلات کی تصدیق کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان اداروں میں ایم سی آئی، سی ڈی اے، پولیس، اسپتال اور دیگر ہنگامی خدمات شامل ہیں جو معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو تعطیلات کے دوران ضروری خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات متوقع ہیں، جن میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اپریل، 2026 کو 02:31 PM

آخری تدوین: 8 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین