وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اہم شخصیات کے قتل سے ایرانی افواج کمزور نہیں ہوں گی: مجتبیٰ خامنہ ای

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
اہم شخصیات کے قتل سے ایرانی افواج کمزور نہیں ہوں گی: مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی قیادت نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم شخصیات کو نشانہ بنانے سے ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

(تہران)ایرانی قیادت نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم شخصیات کو نشانہ بنانے سے ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن اپنے جرائم کے ذریعے ایران کی دفاعی صلاحیت کو متاثر کرنے میں ناکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایرانی انٹیلی جنس کمانڈروں میں سے ایک کو نشانہ بنایا، تاہم اس طرح کے اقدامات ایران کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔

بیان کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ ماجد خادمی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے ماجد خادمی کو "بہادر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ایرانی قوم کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی "ثابت قدم" مسلح افواج دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گی اور اپنی سرزمین کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پلوں، بجلی گھروں اور اسکولوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کی جانب سے ایران کو "پتھر کے دور" میں واپس دھکیلنے کی دھمکی کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دشمن مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن ایران ہر حال میں اپنی قومی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل شہری مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم ایرانی قوم اور افواج متحد ہو کر ان چیلنجز کا مقابلہ کریں گی۔

بیان کے اختتام پر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید کمانڈر ماجد خادمی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور دشمن کو ناکام بنائے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 05:51 PM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین