وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

عارضی سیز فائر مسترد، ایران نے جنگ بندی تجاویز پر جواب پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوادیا

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
عارضی سیز فائر مسترد، ایران نے جنگ بندی تجاویز  پر جواب پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوادیا

ایران نے جنگ بندی تجاویز پر اپنا باضابطہ جواب پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دیا ہے، جس میں عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے مستقل امن اور پابندیوں کے خاتمے کو مذاکرات کی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔

(تہران) ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے واضح کیا ہے کہ ایران صرف مکمل اور پائیدار امن کا خواہاں ہے اور عارضی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں۔ ایران نے اپنے جواب میں جنگ کے مکمل خاتمے اور خطے میں دیرپا استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنے مطالبات کی فہرست بھی پیش کی ہے، جس میں ایران پر عائد تمام معاشی پابندیوں کا خاتمہ سرفہرست ہے۔ ایرانی حکام نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور خطے میں جاری تنازعات کے حل کو بھی مذاکرات کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے مستقل اور قابلِ عمل طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق ایران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام فریقین کو پائیدار اور قابلِ عمل اقدامات پر اتفاق کرنا ہوگا۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایران کے اس ردعمل کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے نئی سفارتی کوششوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 04:21 PM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین