شاہد آفریدی کا بیان، پاکستان امن کا علمبردار، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار کی تعریف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کو امن کا علمبردار قرار دیا ہے۔
(کراچی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسلام کا مطلب امن ہے اور پاکستان ہمیشہ امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
سابق کپتان نے ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست قبول کر لی تھی جس کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششیں خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 06:04 AM
آخری تدوین: 9 اپریل، 2026



