وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کی متنازعہ پوسٹ پر امریکی سیاستدان برس پڑے، صدر کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
ٹرمپ کی متنازعہ پوسٹ پر امریکی سیاستدان برس پڑے، صدر کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف متنازعہ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا پوسٹ پر امریکا کے اندر شدید سیاسی ردعمل سامنے آ گیا، جہاں اہم امریکی سیاستدانوں نے صدر کے طرزِ عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل قرار دینے تک کا مطالبہ کر دیا۔

(واشنگٹن) امریکی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر کی باتیں ایک بے قابو شخص کی طرح لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سوشل میڈیا پر جنگی جرائم کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اس طرزِ عمل سے امریکا کے اتحادی بھی دور ہو رہے ہیں، جو عالمی سطح پر امریکا کے وقار کے لیے نقصان دہ ہے۔

سینیٹر بیرنی سینڈرز نے بھی ٹرمپ کے بیان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کا رویہ ذہنی طور پر غیر متوازن دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کانگریس سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جاری جنگ پہلے ہی ہزاروں جانیں لے چکی ہے اور مزید تباہی کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کابینہ میں ہوتے تو آئین کی 25ویں ترمیم پر غور شروع کر دیتے، جو صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کا آئینی راستہ فراہم کرتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے نہ صرف امریکا کے اندر سیاسی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش کو جنم دیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 04:31 AM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین