وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کیلئے کل کی ڈیڈ لائن حتمی، معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
ایران کیلئے کل کی ڈیڈ لائن حتمی، معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے کل کی ڈیڈ لائن حتمی ہے اور اگر ایران نے امریکی مطالبات نہ مانے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(واشنگٹن)اپنے تازہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور امریکا اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی مخالفت کرنے والے بے وقوف ہیں اور امریکا ایران میں اپنی پوزیشن مضبوط کر چکا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں نظام مکمل طور پر بدل چکا ہے اور مذاکرات کرنے والے افراد پہلے سے زیادہ سمجھدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے اگر ایران امریکی شرائط کو قبول کر لے۔

امریکی صدر نے سی این این کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ نہیں ہارے اور امریکا ایران میں موجود دانشمند افراد سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایران میں نظام کی تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ مسترد کیا تو اس کے پاور پلانٹس اور پل محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا ایران کے تیل پر قبضہ بھی کر سکتا ہے اور امریکی عوام چاہتے ہیں کہ امریکا اس جنگ میں کامیاب ہو۔

سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی صدر کے ان بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 04:45 PM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین